ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوے گوڈا اتوارکو راجیہ سبھا رکنیت کا حلف لیں گے

دیوے گوڈا اتوارکو راجیہ سبھا رکنیت کا حلف لیں گے

Fri, 18 Sep 2020 22:34:31    S.O. News Service

بنگلورو،18؍ستمبر (ایس او نیوز) سابق وزیراعظم و جے ڈی ایس کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا بروز اتوار 20ستمبر کو راجیہ سبھا رکن کی حیثیت سے حلف لیں گے۔پارٹی ذرائع نے آج یہ اطلاع دی ہے۔

راجیہ سبھا اجلاس اتوار کو بھی چلے گا اور ایوان کی کارروائی کا آغاز صبح 9بجے ہوگا۔ دیوے گوڈانے اتوار کے دن عہدہ کی رازداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔87سالہ دیوے گوڈا 12جون 2020 کو راجیہ سبھا کے لئے منعقد ہونے والے چناؤ میں اپوزیشن کانگریس کی تائید سے راجیہ سبھا کے لئے بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق راجیہ سبھا کے 61نئے اراکین میں سے 45/ اراکین 22جولائی کو پارلیمان بھون میں حلف لے چکے ہیں لیکن دیوے گوڈا اپنی صحت کی وجہ سے ڈاکٹر کے مشورہ پر اس وقت دہلی نہ جاسکے اور راجیہ سبھا اجلاس میں شرکت بھی نہیں کرسکے۔ اس لئے اتوار کے دن حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دیوے گوڈا پہلی مرتبہ 1996 میں راجیہ سبھا رکن بنے تھے جب وہ جون 1996 تا اپریل1997ء اس ملک کے وزیراعظم رہے۔اب دوسری بار راجیہ سبھا کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔


Share: